بلغاریہ میں ہفتہ قرآن كا انعقاد

IQNA

بلغاریہ میں ہفتہ قرآن كا انعقاد

14:22 - August 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1814955
قرآنی سرگرمياں گروپ: بلغاریہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹركی كوششوں سے ماہ مبارك رمضان میں اس ملك كے مسلمان نشين علاقوں میں ہفتہ قرآن كے نام سے مختلف پروگرام منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سال ماہ رمضان میں بلغاریہ كے مسلمان نشين علاقوں "يابلانو اور اسمولن" میں اس ملك میں قائم ايرانی خانہ فرہنگ، ہفتہ قرآن كے نام سے مختلف پروگرام منعقد كرے گا۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق ماہ مبارك رمضان كے دوسرے اور تيسرے عشرے میں حجۃ الاسلام والمسلمين سيد علی احمديان زادہ ان پروگراموں میں حاضر ہو كر صوفیہ شہر میں مقيم ايرانيوں اور اسٹوڈنٹس سے خطاب كریں گے۔ اس كے علاوہ بلغاریہ میں ايرانی كلچرل ہاوس كے پروگراموں میں سے بلغاری شيعوں میں تحائف كی تقسيم ، ماہ مبارك رمضان كے آخری جمعہ كو صوفیہ شہر كی مسجد میں مومنين كے لئے افطاری كا پروگرام اور "ہدیہ رمضان" كے نام سے بلغاریہ كے مسلمانوں كے درميان روزہ مرہ استعمال كی اشياء اور ثقافتی ومذہبی تحائف كی تقسيم بھی شامل ہے۔
448760

نظرات بینندگان
captcha