بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد عبدالستار السيد نے حلب ، حمص اور ادلب صوبوں كے محكمہ اوقاف كے سربراہوں اور سوریہ كے اسلامی مراكز اور سكولوں كے عہديداروں سے ملاقات كرتے ہوئے اس ملك كے محكمہ اوقاف كے رواں سال میں طے پانے والے منصوبوں كے بارے میں حاضرين كو آگاہ كيا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ سوریہ كے محكمہ اوقاف نے حلب شہر میں ۳۴ نئے قرآنی سنٹرز كے بنانے كی اجازت دے دی ہے جن میں مفت تعليم دی جائی گے۔ عبدالستار السيد نے سوریہ كے مسلمان علماء اور ائمہ جمعہ و جماعات سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كا حقيقی اور معتدل چہرہ پيش كرنے میں علماء اور خطباء بہت اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۔
449527