چين میں اسلامی كھانوں كے فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

چين میں اسلامی كھانوں كے فيسٹيول كا انعقاد

20:31 - August 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1815707
بين الاقوامی گروپ: چين كے علاقے نينگشيا میں ہوی قبيلے كے مسلمان تاجروں كے دوسرے سيمينار كے ساتھ ساتھ اسلامی كھانوں كا فيسٹيول بھی منعقد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے چين كی خبررساں ايجنسی "شينھوا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نينگشيا كے علاقے میں ہوی قبيلے كے مسلمان تاجروں كا دوسرا سيمينار منعقد ہوا ہے جو ۱۹ اگست تك جاری رہے گا۔ اس سيمينار میں چين میں عرب سفارت خانوں كے نمائندے اور عربی ممالك كے تجارتی مراكز اور انسٹیٹيوٹز شركت كر رہے ہیں جس میں نينگشيا كے مسلمانوں اور ان ممالك كے تجارتی مسائل كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔ اس كے علاوہ ہوی قبيلے كے مسلمانوں كی میڈيكل مصنوعات اورمسلمانوں كی روزہ مرہ زندگی كی ضرورت كی اشياء كی نمائش بھی لگائی جائے گی۔
ياد رہے كہ چين میں ہوی قبيلے كے مسلمانوں كی تجارتی سرگرمياں ۱۳۰۰ سال پہلے سے جاری ہیں اور انہوں نے اپنی تجارت كو وسيع كرنے كے لئے ديگر اسلامی ممالك سے رابطہ قائم كيا ہوا ہے۔
449433

نظرات بینندگان
captcha