اسكاٹ لينڈ میں اسلامی نمائش كا افتتاح

IQNA

اسكاٹ لينڈ میں اسلامی نمائش كا افتتاح

20:34 - August 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1815708
بين الاقوامی گروپ: اسكاٹ لينڈ كے شہريوں كو اسلامی تہذيب و تمدن سے آگاہ كرنے كی غرض سے اس ملك كے دارالحكومت "ادينبورگ" كے اسلامی و ثقافتی مركز میں ايك تصويری نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں اسلامی تہذيب و تمدن سے آگاہی ،ہيومن رائٹس، اسلام میں خاندان كی اہميت اور انبياء الہی كے ايمان اور تعليمات اسلامی كی طرف دعوت پر مشتمل تصاوير اور سائن بورڈز ركھے گئے ہیں۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے مسجد الحرام كے خطيب "عبدالرحمن السديس" نے اس نمائش كے انعقاد پر ادينبورگ شہر كے اسلامی و ثقافتی مركز كے انچارج اور كاركنوں كا شكریہ ادا كيا۔ السديس نے مزيد كہا كہ مسلمان اقليتوں كو چاہیے كہ وہ اسلامی اصولوں كی پابندی كرتے ہوئے يورپ كے غير مسلم افراد كو بھی اسلام كی حقيقی تعليمات سے آگاہ كریں۔
449313

نظرات بینندگان
captcha