بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے www.saffar.org سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اعياد شعبانیہ كی مناسبت سے جشن كی محافل منعقد كرنے كے جرم میں شيعوں كی گرفتاری پر قطيف شہر میں حسن الصفار نے اپنی گفتگو میں شيعوں كی مذہبی رسومات اور سنتوں كو محو كرنے ار مذہبی عبادات كی انجام دينے پر پابندی لگانے كی مذمت كی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مختلف معاشروں میں تجربات نے ثابت كيا ہے كہ دينی پابندياں لگانے كے پر الٹے نتائج سامنے آئے ہیں۔ حسن الصفار نے اپنی گفتگو كے دوران كہا كہ سعودی سيكورٹی فورسز نے ماہ شعبان پر شيعوں پر پابندياں لگا كر " الخبر" شہر كی پانچ شيعہ مساجد كو بند كر ديا ہے اور " الاحساء" علاقے كے شيعوں كی گرفتاری كا سلسلہ ابھی تك جاری ہے۔ حسن الصفار نے آخر میں اہل بيت (ع) سے مربوط مناسبتوں كی ياد منانے كی تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ ان مناسبتوں میں اعلی اور بلند اہداف پوشيدہ ہیں اور امام زمانہ (عج) كی ولادت كے پروگرام منعقد كرنا كسی خاص مذہب سے مختص نہیں ہے كيونكہ حضرت ولی عصر(عج) پوری دنيا میں عدل و انصاف قائم كرنے كے لئے ظہور فرمائیں گے۔
449610