دنيا كے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے كا آستانہ حضرت معصومہ(س) قم كو ہدیہ

IQNA

دنيا كے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے كا آستانہ حضرت معصومہ(س) قم كو ہدیہ

19:57 - August 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1816406
قرآنی سرگرمياں گروپ: دنيا كے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے اور اسی طرح پنسل سے لكھے ہوئے قرآنی نسخے كو آستانہ مقدسہ حضرت معصومہ(س) كو تحفہ كے طور پر ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ۴ سے چھ سنٹی میٹر پر مشتمل سونے سے لكھا ہوا سب سے چھوٹا قرآنی نسخہ ہے جسے ايران كے مشہور كاتب رائين اكبر خانزادہ نے تحرير كيا ہے۔ اسی طرح سيد اصغر موسوياں نے پنسل سے قرآن كريم كو تحرير كيا ہے۔ آيت اللہ مسعودی خمينی نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كا یہ نسخہ بہت بے نظير ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ آستانہ حضرت معصومہ(س) نے ملك كے معروف كاتب بنی رضی كے خط میں قرآن كو تحرير كيا ہے۔ اسی طرح ۷۰۰ سال پرانے تيموری خط كی بنياد پر قرآن كو تحرير كرنے كا منصوبہ جاری ہے۔ مسعودی نے پروگرام میں موجود كاتبان سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كو كبھی بھی ترك نہ كریں چونكہ قرآن، دنيا اور آخرت میں انسان كی سعادت كا ذريعہ ہے۔
450568

نظرات بینندگان
captcha