بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ۴ سے چھ سنٹی میٹر پر مشتمل سونے سے لكھا ہوا سب سے چھوٹا قرآنی نسخہ ہے جسے ايران كے مشہور كاتب رائين اكبر خانزادہ نے تحرير كيا ہے۔ اسی طرح سيد اصغر موسوياں نے پنسل سے قرآن كريم كو تحرير كيا ہے۔ آيت اللہ مسعودی خمينی نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كا یہ نسخہ بہت بے نظير ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ آستانہ حضرت معصومہ(س) نے ملك كے معروف كاتب بنی رضی كے خط میں قرآن كو تحرير كيا ہے۔ اسی طرح ۷۰۰ سال پرانے تيموری خط كی بنياد پر قرآن كو تحرير كرنے كا منصوبہ جاری ہے۔ مسعودی نے پروگرام میں موجود كاتبان سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كو كبھی بھی ترك نہ كریں چونكہ قرآن، دنيا اور آخرت میں انسان كی سعادت كا ذريعہ ہے۔
450568