اردنی عوام كی طرف سے امدادی قافلہ كی غزہ كی پٹی روانگی

IQNA

اردنی عوام كی طرف سے امدادی قافلہ كی غزہ كی پٹی روانگی

20:05 - August 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1816412
فن و ثقافت گروپ: خيراتی انجمن ہاشمی كی كوششوں سے اردن كے عوام كی طرف سے امدادی قافلہ ۱۷ اگست بروز سوموار كو غزہ كی پٹی روانہ ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۱۸۸ ٹن غذائی اشياء اور میڈيكل دوائيوں پر مشتمل یہ قافلہ ، مظلوم فلسطينيوں كی امداد كے لئے غزہ كی پٹی كے علاقہ میں روانہ ہو گيا ہے۔ اردن كی خيراتی انجمن ہاشمی، فلسطينی پناہ گزينوں كی امداد كے بين الاقوامی ادارے كی مدد سے ان اشياء كو غزہ كے ضرورت مند افراد میں تقسيم كرے گی۔ امان میں فلسطينيوں كے سفارت خانے كے سيكرٹری" بسام حجادی" نے اس قافلے كو رخصت كرتے وقت مظلوم فلسطينيوں كی حمايت كرنے پر اردن كی حكومت اور عوام كا شكریہ ادا كيا ہے۔
450366
نظرات بینندگان
captcha