بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردبيل كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن كے دارالقرآن پروگراموں كے انچارج "داوود تك فلاح'' نے خلخال شہر كے قرآنی امور میں سرگرم عمل افراد كی عزت افزائی كے پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں ۲۰۰۰ سے زائد قرآنی محافل منعقد كی جائیں گی۔ انہوں نے كہا كہ ماہ مبارك رمضان، نزول قرآن كا مہينہ ہے اور اس مہينہ میں لوگ اپنے كاموں میں مشغول ہونے كے علاوہ قرآنی محافل میں بھی شركت كرتے ہیں۔ انہوں نے اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن كے دارالقرآن كی سرگرميوں كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت اس ادارے كے زير نظر ۳۵۰ قرآن مراكز اپنی سرگرمياں انجام دے رہے ہیں اور ہماری كوشش ہے كہ اس سال كے آخر میں یہ تعداد ۴۰۰ تك پہنچ جائے۔ اس پروگرام میں صوبے اردبيل كی اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن كے انچارج حجۃ الاسلام مہدی ستودہ نے اس صوبے میں قرآنی سرگرميوں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت قرآن سے نا آگاہ لوگوں كی تعداد قرآن سے آگاہ لوگوں كی تعداد سے كہیں زيادہ ہے جبكہ یہ تعداد برعكس ہونی چاہیے۔
451961