اردن میں علمی اور دينی نشستوں كا انعقاد

IQNA

اردن میں علمی اور دينی نشستوں كا انعقاد

13:43 - August 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1817345
فن وثقافت گروپ: اردن كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے ماہ مبارك رمضان كی آمد پر اس مہينہ كے چار جمعوں پہ علمی اور دينی نشستوں كو منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ماہ مبارك رمضان كے ہر جمعہ كو ملكی اور غير ملكی اساتذہ اور ماہرين كی شركت سے مختلف دينی اور حالات حاضرہ كے موضوعات پر نشستیں منعقد ہوں گی۔ اردن كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور اس سلسلے میں ہر سال علماء اور اسلامی مبلغين كے لیے خصوصی دينی مقابلے بھی منعقد كرتی ہے تاكہ دين مبين اسلام كا حقيقی چہرہ دنيا والوں كے سامنے پيش كيا جا سكے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اردن كی وزارت اوقاف نے ماہ مبارك رمضان میں مختلف پروگرامز كو نشر كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
451513
نظرات بینندگان
captcha