بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "elmoudjahid' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسلامی مركز كی تعمير كا آغاز ۱۹۸۹ء میں ہوا تھا ليكن مالی مشكلات كے پيش نظر یہ منصوبہ ابھی تك ركا رہا ۔ اس اسلامی مركز میں چودہ ہزار افراد كی گنجائش پر مشتمل لائبريری، بين الاقوامی ، اسلامی نشستوں اور كانفرنسوں كے انعقاد كے لئے كئی ہال موجود ہیں۔ وزارت مذہبی امور كی مالی امداد كے بل بوتے پر اس مركز كی دوبارہ تعمير كا آغاز ۲۰۰۶ء كو ہوا تھا اور رواں سال كے اختتام تك یہ عمارت مكمل ہو جائے گی۔
453173