بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے apic كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوئیٹزرلينڈ كے مسلمانوں اور عيسائيوں كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس كا مقصد اسلامی حقوق سے آگاہی اور مسلمانوں بالخصوص سوئٹزرلينڈ كے مسلمانوں كی زندگی سے مربوط مسائل میں اسلامی شريعت كے كردار كا تجزیہ و تحليل كرنا ہے۔ انجمن كی طرف سے ارسال كیے گئے دعوتی لیٹر میں آيا ہے كہ جب مغربی ممالك میں اسلامی شريعت كی بات آتی ہے تو ان لوگوں كے ذہن میں فقط اسلام كے حدود اور قصاص كے مسائل آتے ہیں جبكہ ہمیں اس بارے میں بحث و گفتگو كرنی چاہیے كہ ان سزاؤں كی شرائط كيا ہیں۔ اسی طرح ان سزاؤں كے نفاذ كی شرائط كے بارے میں بھی بحث و گفتگو كرنی چاہیے۔
453948