قطر كے فوجيوں كے لئے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

قطر كے فوجيوں كے لئے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

11:24 - August 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1819300
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں قطری فوج كے ہیڈ آفس كے سربراہ "حمد بن علی العطیہ"كی نگرانی میں ۲۵ اگست كو اس ملك كے فوجيوں كے درميان تيرہویں قرآنی مقابلوں كا آغاز ہو چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے تبليغاتی ادارے كے تعاون سے منعقد ہو رہے ہیں جن میں ۹۱ افراد شركت كر رہے ہیں۔ قطری فوج كے افسر" غانم بن شاہين الغانم" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ہر سال ماہ مبارك رمضان میں یہ مقابلے منعقد ہوتے ہیں ۔ ان مقابلوں كا مقصد فوجيوں كی قرآنی اور دينی معلومات میں اضافہ كرنا ہے ۔ البتہ ان مقابلوں كے مسلسل انعقاد نے قطری فوجيوں كی ذاتی اور سماجی زندگی پرگہرے مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ الغانم نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں منتخب افراد كے لئے چاليس لاكھ قطری ريال نقدی انعامات كی صورت میں ديئے جائیں گے۔
454418

نظرات بینندگان
captcha