بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے تبليغاتی ادارے كے تعاون سے منعقد ہو رہے ہیں جن میں ۹۱ افراد شركت كر رہے ہیں۔ قطری فوج كے افسر" غانم بن شاہين الغانم" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ہر سال ماہ مبارك رمضان میں یہ مقابلے منعقد ہوتے ہیں ۔ ان مقابلوں كا مقصد فوجيوں كی قرآنی اور دينی معلومات میں اضافہ كرنا ہے ۔ البتہ ان مقابلوں كے مسلسل انعقاد نے قطری فوجيوں كی ذاتی اور سماجی زندگی پرگہرے مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ الغانم نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں منتخب افراد كے لئے چاليس لاكھ قطری ريال نقدی انعامات كی صورت میں ديئے جائیں گے۔
454418