بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے ۷۵ پبليكيشنز نے قرآن كريم كے مختلف سائز كے نسخوں ،علوم اور تفسير قرآن كريم اور ادبی، دينی اور تاريخی كتب كو اس نمائش میں ركھا ہے۔ آخر ماہ مبارك رمضان تك جاری رہنے والی اس نمائش كے ساتھ ساتھ سيمينار ،تقارير،باہمی تعاون اور ايك دوسرے كی مدد اور اس مقدس مہينہ میں مؤمن كی خصوصيات جيسے مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
اس كے علاوہ الجزائر كے ڈاكٹروں نے اس نمائش میں لوگوں كو میڈيكل معلومات فراہم كرنے كے لئے فری كيمپس بھی لگا ركھے ہیں۔
457113