قرآنی نمائش میں دنيا كے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے كی نمائش

IQNA

قرآنی نمائش میں دنيا كے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے كی نمائش

14:16 - September 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1820913
ادب گروپ: مصر میں چھپنے والے دنيا كے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے كو سترہویں بين الاقوامی نمائش كے "اعتماد كاظمين" اسٹال پر ركھا گيا ہے۔
اعتماد كاظمين كے انچارج ياسين ربيع زادہ نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے مصر سے چھپنے والے دنيا كے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے كی نمائش كی خبردی ہے اور كہا ہے كہ اس قرآن كريم كو عثمان طہ رسم الخط میں لكھا گيا ہے جس كا حجم ۱ by ۲ سينٹی میٹر ہے۔
ان كے بقول اس قرآن كريم كے ۳۰ سپارے مكمل ہیں جو ۳۰۰ سے زائد صفحات پر مشتمل ہیں اس قرآن كريم كے صفحات عام كاغذ كے ہیں اور اس كا ہدیہ ۲ ہزار ريال ہے۔ ربيع زادہ نے مزيد كہا كہ مصر، سوریہ، مراكش، تيونس، اور فلسطين میں چھپنے والے قرآن كريم اس نمائش میں ركھے گئے ہیں۔
ياد رہے كہ اعتماد كاظمين پبليكشنز كا تعلق بيروت سے ہے اور یہ عربی ممالك سے تيار شدہ قرآنی اور ثقافتی اشياء مہيا كرتا ہے۔
457616

نظرات بینندگان
captcha