بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی مواصلات كمپنی كے ترجمان اور روابط كے عہديدار كفايت اللہ بنی خيل نے كہا ہے كہ اس وقت تين ہزار قاری آپس میں مقابلہ كر رہے ہیں۔ افغانستان كی وزارت حج و اوقاف كے ناظرين ان مقابلوں كی نگرانی كر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق كابل میں منعقدہ قرآنی مقابلے فقط مرد حضرات سے مخصوص ہیں اور مواصلات كمپنی كے عہديداروں كے بقول ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی نصف تعداد افغانستان كے ديگر ۳۴ صوبوں سے ہے۔
ياد رہے كہ كمپنی ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات دے گی اور اس قسم كے قرآنی مقابلوں كے انعقاد كا مقصد افغانستان كی كمپنيوں اور اداروں كے درميان قرآنی ثقافت كی ترويج كرنا ہے۔
457254