بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے biladi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ فيسٹيول "خانہ عرب" انسٹیٹيوٹ كی كوششوں اور "خالقين انديشہ نامی ثقافتی انجمن" اور "اسپين كے توسيع برائے بين الاقوامی تعلقات كی آرگنائزيشن" (AECID) كے تعاون سے منعقد ہو گا اور اس كا مقصد اسپين كے عوام كو اسلامی ثقافت اور آداب و رسوم سے آگاہ كرنا ہے۔
اس فيسٹيول میں مختلف تہذيبوں اور اديان كے درميان نشستوں كا اہتمام اور مختلف اسلامی اورثقافتی پروگرام كا انعقاد كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ "خانہ عرب" ۲۰۰۶ء كو عرب ممالك اور اسپين كے مابين ثقافتی تعلقات كی توسيع كے لئے تاسيس ہوا تھا۔
458669