بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "TwoCircles" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سالارجونگ عجائب گھر كے عہديداروں كی كوششوں سے لگائی جانے والی اس نمائش كا نام "تفاسير قرآن كريم" اور اس كا مقصد اس ميوزيم كی تعليمی اور ثقافتی سرگرميوں كا تعارف كروانا ہے۔
اس نمائش میں جرمنی، برطانیہ، ايران، عراق، سعودی عرب اور ہندوستان جيسے دنيا كے مختلف ممالك سے قرآن كريم كے ناياب نسخوں كو پيش كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ اس نمائش میں ڈيجیٹل تصاوير كے ہمراہ قرآن كريم كے ۹۴ نسخے ركھے گئے ہیں جو دنيا كے مختلف ممالك سے منگوائے گئے ہیں۔
460284