مراكش میں "ملك محمد ششم" نامی قرآن مقابلوں كا آغاز

IQNA

مراكش میں "ملك محمد ششم" نامی قرآن مقابلوں كا آغاز

14:21 - September 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1823367
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے دارالحكومت "رباط" كی " السنۃ" مسجد میں ۵ ستمبر بروز ہفتہ كو "ملك محمد ششم" نامی حفظ اور ترتيل قرآن كريم كے قومی مقابلوں كے چوتھے مرحلے كا آغاز ہو چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے map كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے مراكش كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں اور فائنل راؤنڈ میں پہنچے والے ملك كے ۲۰۴ بہترين حفاظ اور قراء كی شركت سے منعقد ہو رہے ہیں۔
ان مقابلوں كا چوتھا مرحلہ ۱۷ ماہ مبارك رمضان تك جاری رہے گا اور شركت كرنے والے مراكشی روس پر حفظ كل اور ترتيل قرآن كريم میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔
علمائے رباط كی علاقائی كونسل كے مقام پر ۲۱ ماہ مبارك رمضان كو ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
460560
نظرات بینندگان
captcha