سعودی عرب كے شيعوں كے ساتھ مذہبی امتيازی سلوك كا خاتمہ ہونا چاہیے

IQNA

سعودی عرب كے شيعوں كے ساتھ مذہبی امتيازی سلوك كا خاتمہ ہونا چاہیے

15:10 - September 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1823394
بين الاقوامی گروپ: ہيومن رائٹس آرگنائزيشن نے سعودی عرب میں مقيم شيعوں كے ساتھ مذہبی امتيازی سلوك كو ختم كرنے اور ان كے ساتھ عدل و انصاف اور مساوات پر مبنی برتاؤ كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اليوم السابع" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس آرگنائزيشن نے اپنے اس مطلب كو بيان كرنے كے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقيم شيعوں كی حالیہ گرفتاريوں كے بارے میں تحقيق كرنے كے لئے ايك كمیٹی بنانے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔ ہيومن رائٹس آرگنائزيشن نے " سعودی شيعہ شہريوں كے خلاف امتيازی سلوك روا ركھنے اور اہانت آميز سلوك كرنے" كے عنوان سے اپنی ايك رپورٹ میں كہا ہے كہ سعودی عرب میں گزشتہ سال فروری كے مہينے میں شيعہ زائرين اور سعودی مذہبی پوليس كے درميان جھڑپیں، مشرقی علاقوں میں معترض شيعہ افراد كی گرفتارياں اور سعودی عرب كے شہر "خبر" میں نماز جماعت كے وقت شيعہ مساجد كو بند كرنے جيسے بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مشرق وسطی اور شمالی آفريقہ كی ہيومن رائٹس كی نمائندہ سارالی و يتسون نے كہا ہے كہ سعودی عرب كے تمام شيعہ اپنے مذہبی اور دينی شعائر كے احترام اور حكومت كی جانب سے عدل و انصاف كے نفاذ كے خواہاں ہیں جبكہ سعودی حكومت نے مسلسل امتيازی سلوك روا ركھا ہوا ہے۔
460317


نظرات بینندگان
captcha