ايران میں قرآنی سافٹ ويئرز كی تياری پہ بہت زيادہ كام ہوا ہے

IQNA

ايران میں قرآنی سافٹ ويئرز كی تياری پہ بہت زيادہ كام ہوا ہے

14:03 - September 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1823876
سائبر گروپ: قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے اورحوزہ علمیہ قم كے دفتر تبليغات اسلامی كے سربراہ كے بقول اسلامی جمہوریہ ايران میں قرآنی اورغير قرآنی سافٹ ويئرز كی تياری میں انتہائی اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔ البتہ ملك میں موجود وسائل كے پيش نظر ہمیں سافٹ ويئرز كے ميدان میں مزيد ترقی كرنا ہو گی۔
قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے اور حوزہ علمیہ قم كے دفتر تبليغات اسلامی كے سربراہ حجۃ الاسلام "سيد حسن ربانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ناظرہ قرآن ، تجويد اور حفظ قرآن كريم كے بارے میں تيار ہونے والی سافٹ ويئرز قرآن كريم كے تعارف میں بہت اہم كردار ادا كر سكتی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ہم اس وقت ورچويل دور((virtual world میں زندگی گزار رہے ہیں؛ دينی اور ديگر موضوعات سے متعلق مختلف قسم كی سائٹس اور قرآنی سافٹ ويئرز كی موجودگی فراوانی معلومات كے اپنی انتہاء پہ پہنچنے كی عكاسی كرتا ہے تاہم اس ورچويل دنيا میں ہم دوسرے ممالك كی نسبت بہت كم معلومات نشر كر رہے ہیں۔
دفتر تبليغات اسلامی كے سربراہ نے كہا كہ ايران میں موجود مادی، معنوی اور افرادی قوت كے عظيم سرمایہ كے بل بوتے پر ہم دنيا كے اس ورچويل دور میں بہت اعلی مقام پر فائز ہو سكتے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ ہم نے ايران میں قرآنی اور غير قرآنی سافٹ ويئرز كی تياری اور ورچويل دنيا میں انتہائی اہم اقدامات كیے ہیں ليكن ہمارے ملك میں موجود وسائل كے پيش نظر ہم اس سے بھی بڑھ كر سافٹ ويئرز اور مجازی دنيا میں ترقی كر سكتے ہیں۔
461263

نظرات بینندگان
captcha