سعودی عرب میں ايك چينی گروپ نے اسلام قبول كر ليا ہے

IQNA

سعودی عرب میں ايك چينی گروپ نے اسلام قبول كر ليا ہے

11:07 - September 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1824944
بين الاقوامی گروپ:۶۶۰ چينی مزدوروں نے گروپ كی صورت میں اسلام قبول كر ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے timeurk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مكہ اور مدينہ منورہ كے درميان میٹرو بنانے میں مصروف ۵۰۰۰ چينی مزدوروں میں سے ۶۶۰ افراد نے امير مكہ كے مشير "عبدالعزيز الخضيری" كے دفتر میں حاضر ہو كر اسلام قبول كر ليا ہے۔
اس كے علاوہ حالیہ مہينے میں سعودی عرب میں مقيم مختلف ممالك كے ۶۵ افراد نے اسلام قبول كر ليا ہے جن میں سے ۵۰ مرد اور ۱۵ خواتين ہیں۔
الخضيری نے سعودی مطبوعات سے گفتگو كے دوران ان افراد كے اسلام قبول كرنے كو اس ملك كے لئے بہترين آغاز قرار ديتے ہوئے كہا كہ سعودی عرب میں مقيم ۵۰۰۰ افراد میں سے ۶۶۰ افراد نے اسلام قبول كر ليا ہے اور ہم دوسرے افراد كو بھی اسلام كی دعوت دیں گے۔
462999

نظرات بینندگان
captcha