فلسطين ايك عالمی مسئلے میں تبديل ہوچكا ہے: سوریہ صدر كے سياسی مشير

IQNA

فلسطين ايك عالمی مسئلے میں تبديل ہوچكا ہے: سوریہ صدر كے سياسی مشير

11:12 - September 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1824947
فن و ثقافت گروپ: سوریہ صدر كے سياسی اور ذرائع ابلاغ كے مشير نے اپنی گفتگو كے دوران صہيونيوں كے خلاف جدوجہد كے لئے اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين ايك عالمی اور بين الاقوامی مسئلے میں تبديل ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دمشق میں قدس شريف كی تعمير نو كی غرض سے امداد جمع كرنے كے لئے ايك خيراتی مہم میں بثينہ شعبان نے كہا ہے كہ ہمیں صہيونی حكومت كے مسلسل وحشيانہ حملوں كے مقابلے میں قدس شريف كے شہريوں كی استقامت اور پائيداری كی حمايت كرنا چاہیے۔
سوریہ میں بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ القدس كے انچارج نے مزيد كہا ہے كہ ذرائع ابلاغ میں صہيونی حكومت كے مظالم پر شديد اعتراضات اور اس حكومت سے بائيكاٹ كی دعوت اس بات كی عكاسی كرتے ہیں كہ مسئلہ فلسطين ايك عالمی مسئلے میں تبديل ہو گيا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ فلسطينی عوام كی حمايت اور مدد كرنے میں كسی قسم كی كوشش سے دريغ نہیں كرنا چاہیے۔
462550

نظرات بینندگان
captcha