بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كے تنزانیہ میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں تنزانیہ میں ايرانی سفير محسن موحدی قمی، ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر مصطفی رنجبر شيرازی، بعض اسلامی ممالك كے سفيروں، تنزانیہ كے مفتی اعظم شيخ شعبيان سيمبا، تنزانیہ كی مسلمان خواتين كی انجمن كی سربراہ عائشہ سرور اور تنزانیہ كے صدر جاكايا كيك ويتہ كی زوجہ نے شركت كی ہے۔
اس پروگرام میں تلاوت قرآن كريم كے بعد الازہر اسلامی مركز كے سربراہ سيد مصطفی نصار، شيخ صالح بن عمر، تنزانیہ كے مفتی اعظم شيخ شعبيان سيمبا اور اس ملك كے صدر كی زوجہ نے تقرير كی ہے۔
اس پروگرام كے اختتام پر ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے لڑكوں اور لڑكيوں میں انعامات تقسيم كیے گئے۔
464143