قدس كے اسلامی ميوزيم میں دنيا كا سب سے قديمی قرآنی نسخہ موجود ہے

IQNA

قدس كے اسلامی ميوزيم میں دنيا كا سب سے قديمی قرآنی نسخہ موجود ہے

14:44 - September 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1826100
بين الاقوامی گروپ: قدس شريف كے اسلامی عجائب گھر میں ۸۷۰ء سےمربوط دنيا كے سب سے قديمی قرآنی نسخے كو ركھا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے اردن كی سركاری خبررساں ايجنسی "خضر سلامۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قدس كے اسلامی ميوزيم كے انچارج نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ قرآن كريم كا یہ خطی نسخہ ہرن كی كھال پر لكھا ہوا ہے اور دنيا كا سب سے قديمی قرآنی نسخہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ميوزيم میں ركھے گئے آثار مختلف صديوں میں اسلامی تہذيب و آرٹ كی شان و شوكت كی عكاسی كرتے ہیں جو گزشتہ دس صديوں سے متعلق ہیں۔
قدس كے اسلامی ميوزيم كے انچارج نے كہا كہ اس عجائب گھر كے ساتھ ہی "الاقصی" نامی لائبريری موجود ہے جو ۱۹۲۲ء میں تاسيس ہوئی تھی اور اس وقت اس میں دينی علوم، اسلامی تاريخ ، عربی زبان اور اسلامی آرٹ كے موضوعات پر ۱۵ ہزار كتابیں موجود ہیں۔
463915

نظرات بینندگان
captcha