انڈونيشيا میں عيد فطر كی تيارياں

IQNA

انڈونيشيا میں عيد فطر كی تيارياں

12:40 - September 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1826427
بين الاقوامی گروپ:ماہ مبارك رمضان كے اختتام اور عيد سعيد فطر كی مناسبت سے انڈونيشيا كی حكومت نے اس عظيم اسلامی تہوار كے لئے جشن كی تيارياں شروع كر دی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرق ايشياء نے بحرين كے روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا كے امن قائم كرنے والے ادارے عيد سعيد فطر كے جشن كو پر امن طور پر منانے كے لئے حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں۔
حكومت انڈونيشيا نے عيد سعيد فطر كے موقع پر چھ دن كی سركاری چھٹی كا اعلان كيا ہے اور انڈونيشيا كے شہری اس اسلامی تہوار كو اپنے اہل و عيال كے ساتھ منانے كے لئے اپنے گھروں كا سفر كریں گے۔
464718

نظرات بینندگان
captcha