بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "روئٹرز العربیہ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد برو نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اسلامی بينك كا رواں سال كے دسمبر كے مہينے میں قزاقستان كے شہر الما آٹا میں ۱۰ كروڑ اماراتی درہم كی سرمایہ كاری سے افتتاح ہو گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قزاقستان كے شہر الماآٹا میں اس اسلامی بينك كا نام "الھلال" ہو گا اور اس اسلامی بينك كی دوسری شاخ كا قزاقستان كے دارالحكومت آستانہ میں افتتاح كيا جائگا۔
محمد برو نے كہا ہے كہ امارات كے "الھلال" اسلامی بينك نے سوويت میں مستقل ہونے والے ممالك میں اسلامی بينك كی شاخوں كے افتتاح كا فيصلہ كيا ہے۔
465116