برطانیہ میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

برطانیہ میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

14:40 - September 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1827096
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے شہر نينٹن كے مركز" ایڈوارڈ سنٹڈی" میں ۲۷ ستمبر كو خواتين سے مخصوص پانچویں حفظ قرآن كے مقابلے منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Albirr" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی قرآنی فاؤنڈيشن "البر" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے مقابلے كا مقصد اس ملك میں مقيم مسلمان جوانوں كو حفظ قرآن كريم كی طرف رغبت دلانا ہے۔
یہ مقابلہ تين شعبوں ۲۲ سال سے كم عمر كے لڑكوں كے لئے حفظ كل قرآن كريم، ۱۸ سال سے كم عمر كے لڑكوں كے لئے آخری ۲۰ سپاروں كے حفظ اور ۱۴ سال سے كم عمر بچوں كے لئے پہلے ۲۰ سپاروں كے حفظ میں منعقد ہوں گے جن كے اختتام پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔
البرفاؤنڈيشن ايك اسلامی خيراتی آرگنائزيشن ہے جس كا مقصد قرآن كےمفاہيم سے آگاہی حاصل كرنے والے افراد كو آسانی سے یہ معلومات فراہم كرنا ہے۔
465096

نظرات بینندگان
captcha