غزہ میں اردن كے ہسپتال كی كارركردگی كا جائزہ

IQNA

غزہ میں اردن كے ہسپتال كی كارركردگی كا جائزہ

18:21 - September 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1829472
فن وثقافت گروپ: ۲۲ ستمبر كو ملت فلسطين سے زيادہ سے زيادہ ہمدری كا اظہار كرنے كے لئے غزہ میں اردن كی جانب سے لگائے گئے میڈيكل كيمپ كی كاركردگی كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے وزير اعظم نے اس پروگرام میں فلسطينی عوام كی مدد كے لئے اردن كی كوششوں اور مسئلہ فلسطين میں اس ملك كے تاريخی كردار كی وضاحت كی ہے۔
اسماعيل ہنیہ نے كہا ہے كہ غزہ میں اردن كے ڈاكٹروں كے گروپ نے ملت فلسطين كی مصيبتوں كو كم كرنے اور حالیہ جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطينيوں كے علاج معالجہ میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ملت فلسطين اور ملت اردن كے باہمی تعلقات سياسی سرحدوں سے بالاتر ہیں اسی وجہ سے سرزمين فلسطين میں اردن كے شہداء كا خون بھی بہا ہے۔
اردن كے میڈكل كيمپ كے عہديداروں نے كہا ہے كہ یہ كيمپ اس سال ۲۶ جنوری كو لگايا گيا تھا تاكہ فلسطينی بھائيوں كی مدد كی جا سكے۔
468680

نظرات بینندگان
captcha