سوئٹزر لينڈ میں "اسلامی تمدن كے ميوزيم" كی تاسيس

IQNA

سوئٹزر لينڈ میں "اسلامی تمدن كے ميوزيم" كی تاسيس

12:34 - September 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1829942
بين الاقوامی گروپ: سوئٹزر لينڈ كے شہر 'لاشوڈو فونڈ" میں ۲۰۱۰ء كے آواخر میں عالمی توسيع میں اسلام كے كردار اور اسلامی تہذيب وتمدن كے تعارف كے لئے "اسلامی تمدن كا ميوزيم" بنايا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے arcinfo كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسلامی ميوزيم كے منصوبے كے بانی "ناديا كارموس" نے كہا ہے كہ يورپی شہری اسلامی تہذيب وتمدن سے بالكل ناآگاہ ہیں جس كی وجہ سے مسلمانوں اور ديگر يورپی شہريوں كے درميان كشيدگی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس اسلامی ميوزيم كی تاسيس سے معاشرے میں امن وامان كی فضا قائم ہو گی اور سوئٹزرلينڈ كی عوام مغربی ثقافت اور عالمی توسيع میں مسلمانوں كے كردار سے آگاہ ہو گی۔
ناديا كارموس نے مزيد كہا ہے كہ ۲۰۰۰ء میں اس ميوزيم كی تاسيس كا منصوبہ بنايا تھا۔
اس عظيم منصوبے كے لئے ايك تاريخی مكان فراہم كيا گيا ہے اور اس مكان كے بہت سے حصوں كی تعمير نو ہو چكی ہے ليكن فی الحال اس مكان كے دوسرے حصوں كی تعمير كے لئے ہمارے پاس بجٹ نہ ہونے كی وجہ سے اس اسلامی ميوزيم كا افتتاح ۲۰۱۰ء كے آواخر میں ہو گا۔
469338

نظرات بینندگان
captcha