استنبول میں "ايران كے دس ہزار سالہ تمدن" كی نمائش

IQNA

استنبول میں "ايران كے دس ہزار سالہ تمدن" كی نمائش

14:13 - September 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1830521
فن وثقافت گروپ: ايران كے قومی اور استنبول كے "تپكاپی" ميوزيم كے تعاون سے ۳ نومبر كو "ايران كے دس ہزار سالہ تمدن" كی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران اور تركی كے ثقافتی سمجھوتے پر دستخط كے ۵۰ ویں سال اور دونوں ممالك كے سربراہوں كی جانب سے ۲۰۰۹ء كو ايران اور تركی كا ثقافتی سال قرار دينے كی مناسبت سے ايران كے قومی ميوزيم كے سربراہ " محمد رضا مہر انديش" اور تپكاپی ميوزيم كے سربراہ "ايلبر اور تايلی" استنبول میں ايرانی قونصل خانے میں اس نمائش كے انعقاد پر راضی ہوئے ہیں۔
ايران كے قومی ميوزيم میں موجود اسلام سے قبل اور اسلام كے بعد كے دور كے ۱۵۰ اسلامی و ايرانی آثار اور تركی كے مختلف عجائب گھروں میں موجود ۱۰۰ آثار كو تين مہينے تك اس نمائش میں ركھا جائے گا۔
اس نمائش كے دوران اسلامی اور ايرانی تاريخ، ثقافت، آرٹ اور تمدن كے موضوعات پر ۵ كانفرنسیں بھی منعقد ہوں گی اور ايران كے ہنیڈی كرافٹس كے دومایہ ناز ماہر اپنے فن كا مظاہرہ كریں گے۔
469729

نظرات بینندگان
captcha