تركی میں " اہل بيت(ع)" نامی مسجد كا افتتاح

IQNA

تركی میں " اہل بيت(ع)" نامی مسجد كا افتتاح

14:10 - September 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1830530
بين الاقوامی گروپ: تركی كی انجمن جعفريان كی كوششوں سے ۲۷ ستمبر كو شہر "مالايتا" میں " اہل بيت(ع)" نامی مسجد كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "zeynebiye" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی انجمن جعفريان كے سربراہ ،انقرہ كی "زينبیہ" مسجد كے امام جماعت "صلاح الدين اوزگوندؤز" اسلامی اداروں كے نمائندگان اور مالايتا شہر كی انجمن اہل بيت علہيم السلام كے انچارج "صادق گئوك گئوز" نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
صلاح الدين اوزگوندؤز نے تركی میں اس شيعہ مسجد كے بارے میں كہا ہے كہ ہم تركی كے مختلف شہروں میں ہر روز مساجد اہل بيت علیہم السلام كے افتتاح كا مشاہدہ كر رہے ہیں اور اس كی وسعت كے لئے لوگوں كے بھرپور تعاون كی ضرورت ہے۔
470109

نظرات بینندگان
captcha