بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "يمن نيوز"سائٹ كے حوالے سے ذكر كيا ہے كہ حوصلہ افزائی كے اس پروگرام میں يمن كے سٹلائٹ چينل "اليمانیۃ" كے سربراہ "خالد عبدالكريم" اور ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج "محمد العزعزی" نے شركت كی ہے۔
خالد عبدالكريم نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كے انعقاد اور اسلامی تعليمات كی بنياد پر جوان نسل كو انحرافی اور گمراہ كن افكار سے محفوظ كيا جا سكتا ہے۔
اس پروگرام كے اختتام پر ان قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا گيا ہے۔
470140