ہالينڈ كے بچوں كے لئے اسلامی مصوری كی كتابوں كی تقسيم

IQNA

ہالينڈ كے بچوں كے لئے اسلامی مصوری كی كتابوں كی تقسيم

13:05 - September 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1831435
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كے نرسری اور پرائمری سكولوں كے طلباء میں اسلامی مصوری كی كتابیں تقسيم كی گئی ہیں جن كا مقصد اس ملك كے سكولوں میں اسلامی تعليمات كو عام كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehabe كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان كتابوں كی رائٹر "حبيبہ اونال" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہالينڈ كے بازار میں اسلامی اصولوں كی تعليم كے بارے میں مصوری كی جو كتابیں موجود ہیں وہ گزشتہ زمانے سے مربوط ہیں اور ۱۲ سال سے ان تعليمی كتابوں میں كوئی تبديلی ديكھنے میں نہیں آئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ان كتابوں كو ہالينڈ كے اكثر اسلامی سكول میں تقسيم كيا جا چكا ہے۔ تاہم ان كتابوں كو فقط مسلمانوں كے لئے ہی نہیں لكھا گيا ہے بلكہ ديگر مذاہب كے لوگ بھی ان سے استفادہ كرسكتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں كہا ہے سب لوگوں كو اسلام كے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے اور یہ ہم مولفين اور مصنفين كی ذمہ داری ہے كہ اس قسم كی اسلامی كتابوں كو شائع كر كے اپنی شرعی اور سماجی ذمہ داری كو پورا كریں۔
470718

نظرات بینندگان
captcha