بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ نے اپنے اس بيانیے میں اقوام متحدہ كےعہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ فلسطينی مسلمانوں كے خلاف اسرائيلی مظالم كے خاتمے كے لئے فی الفور اقدامات كریں۔
عرب ليگ نے اپنے بيانیے میں مسجد الاقصی كی بے حرمتی پر صہيونی حكومت كوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اقدامات جنيوا معاہدہ كی خلاف ورزی ہیں۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ مسجد الاقصی میں صہيونی حكومت كےمظالم خطے كی كشيدگی میں اضافہ كا باعث بنیں گے۔
اس بيانیے كے آخر میں عرب ليگ نے بين الاقوامی اداروں اور عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بيت المقدس میں یہودی بستيوں كی تعمير اور فلسطينی عوام پر ہونے والے مظالم كا نوٹس لے اور اسرائيل كے مظالم كو روكنے كے لئے فی الفور اقدامات كرے۔
470775