بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مقبوضہ كشمير میں مظاہرين نے اسلام مخالف اقدام كی مذمت كرتے ہوئے مظاہرين كو روكنے كے لئے انڈين فورسز كی كاروائی پر شديد اعتراض كيا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق جمعہ كے دن سے شروع ہونے والے ان مظاہروں میں سينكڑوں مسلمان جوانوں نے سٹركوں پر نكل كر جوتے بنانے والے كارخانے كےتوسط سے ہو نے والی قرآنی آيات كی اہانت پر اپنے غم وغصہ كا اظہار كيا ہے اور انڈين فورسز كے خلاف نعرے بازی كی ہے۔
ياد رہے كہ انڈيا نے مسلمانوں كی اكثريت والے علاقے كشمير پر قبضہ جما ركھا ہے جبكہ اس رياست كا بہت تھوڑا حصہ پاكستان كے زير كنٹرول ہے۔
470867