انگلينڈ میں مسلمانوں كی قبور كی بے حرمتی

IQNA

انگلينڈ میں مسلمانوں كی قبور كی بے حرمتی

13:15 - October 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1833262
بين الاقوامی گروپ:۲ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو انگلينڈ كے صوبہ "مانچسٹر" میں مسلمانوں كی ۲۰ قبروں كو مسمار كر كے ان كی بے حرمتی كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "dunyabulteni" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يورپ میں مسلمانوں سے دشمنی اور نفرت كا ايك اور واقعہ مانچسٹر كے علاقہ "Barlow Moor " میں پيش آيا ہے جہاں پر مسلمانوں كے قبرستان میں مسلمانوں كی ۲۰ قبروں كو مكمل طور پر منہدم كر ديا گيا ہے۔
مانچسٹر كے پوليس اہل كار "rob Southern" نے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے اس واقع پر افسوس كا اظہار كيا اور كہا كہ يقيناً یہ ناشائستہ حركت شدت پسند گروہ كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قسم كے اقدامات سے ملك كے امن وامان كو خطرات لاحق ہو سكتے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ ہم كوشش كر رہے ہیں كہ اس واقع میں ملوث افراد كو گرفتار كر كے قانون كے كٹہرے میں لائیں۔
473391

نظرات بینندگان
captcha