كويت میں قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

كويت میں قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:15 - October 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1834267
بين الاقوامی گروپ: كويت میں ملكی سطح كے حفظ اور تجويد قرآن كے فائنل راؤنڈ كے مقابلے رواں ماہ كی ۱۲ سے ۱۵ تاريخ تك كويت كی سب سے بڑی مسجد میں منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ "القبس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے كيا ہے اور یہ مقابلے كويت كے ولی عہد "صباح احمد جابر الصباح" كی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔
كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے دفتر نے گزشتہ روز ايك اخباری بيان میں اعلان كيا ہے كہ ان مقابلون مين وہ افراد شركت كر سكیں گے جنہوں نے حفظ اور تجويد قرآن كے ابتدائی راؤنڈ كے مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھائی تھی۔
ياد رہے كہ ۱۲ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں كويت كے وزير اعظم كے معاون" راشد عبدالمحسن الحماد" كويت كے وزير قانون اور اس ملك كے وزير اوقاف ومذہبی امور شركت كریں گے۔
474735

نظرات بینندگان
captcha