بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر قدس میں اسرائيلی افواج الرٹ ہیں اور وہ مسجد الاقصی میں مسلمانوں كو داخل نہیں ہونے دے رہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اسرائيلی افواج نے مسجد الاقصی كے اندر دھرنا دينے پر مسلمانوں كو دھمكی دی ہے كہ اگر وہ اس دھرنے كو ختم نہیں كریں گے تو اسرائيلی افواج انہیں زبردستی مسجد سے نكال باہر كریں گی ليكن مسلمانوں نے اسرائيلی دھمكيوں كی پرواہ كیے بغير اب تك اپنا دھرنا جاری ركھا ہوا ہے۔
ياد رہے كہ گزشتہ روز اسرائيلی افواج نے شہر قدس كو جانے والے تمام راستوں كو بند كر ديا ہے اور شہر كے اندر سيكورٹی انتظامات سخت كر دیے ہیں۔
475655