كتاب "تاريخ قدس" كی بلغاریہ زبان میں اشاعت

IQNA

كتاب "تاريخ قدس" كی بلغاریہ زبان میں اشاعت

12:06 - October 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1837973
فن وثقافت گروپ: قدس اور مقدس مقامات كی حامی اسلامی اور عيسائی انجمن كی كوششوں سے كتاب تاريخ قدس بلغاریہ زبان میں شائع ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "دنيا الوطن فلسطين" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كی اشاعت میں اسلامی و عيسائی قدس انجمن كے نمائندے محمد عياش نے تعاون كيا ہے جس میں بيت المقدس كی زيارت كے لیے بلغاریہ كے مسلمانوں كی تاريخ كو بيان كيا گيا ہے۔
بلغاریہ میں فلسطين كے سفير اور اس ملك میں مقيم اقليت نے محمد عياش كے نام ايك پيغام بھيج كر اس كتاب كی اشاعت میں ان كی كوششوں كا شكریہ ادا كيا ہے۔ كہا جاتا ہے كہ محمد عياش نے اس علاقے میں فلسطينی ثقافت كی ترويج اور غزہ كے مسلمانوں كو امداد پہنچانے میں بہت زيادہ كوشش كی ہے۔
479146
نظرات بینندگان
captcha