بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شہر كی جامع مسجد میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں استنبول كی ايستوچ مسجد كے امام جماعت "بنيامين توپچو اوغلو" استنبول كی سليمانیہ مسجد كے امام جماعت "اكرم نالبانت" استنبول كی ابوب مسجد كے امام جماعت "ارھان متہ" انقرہ كی "حاج بايرام مسجد" كے امام جماعت "عثمان شاہين" اور قرآنی معلم "سليمان سفر باشكان" نے قرآن كريم كی تلاوت كر كے محفل كو نورانی كيا۔
شہر ماناوگٹ كے مفتی "خليل تاش" نے اس محفل میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم ايك امانت ہے جيسے پيغمبر اكرم(ص) نے مسلمانوں كے درميان چھوڑا ہے اور آنحضرت(ص) كے پيروكار ہونے كی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم اس قرآن كو حفظ كریں اور اسلام كی تعليمات كی ترويج كے لیے اپنی كوششوں كو بروے كار لائیں۔
480220