بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی حكام نے اپنے ايك سيكرٹ خط كے ذريعے "نجران"، "قطيف" اور " احساء" كے علاقوں میں شيعہ مساجد، امام بارگاہ اور قبرستان بنانے كو ممنوع قرار دے ديا ہے۔
اس حكومت نے اپنے ايك اور اقدام كے تحت شيعہ نشين علاقے میں سنی مساجد كی تعمير كی ہے جس میں غيرملكی افراد آئمہ جماعت ہیں جو ان مساجد میں شيعوں كو نماز پڑھنے سے منع كرتے ہیں۔
سعودی حكام نے گزشتہ سال سے آج تك شيعوں كی تقريباً ۷ مساجد كو بند كر ديا ہے جن میں سے زيادہ تر مساجد"خبر"، "دمام" اور "الخفجی" شہروں میں ہیں۔
482051