بحرين میں مسلمان دانشوروں كی انجمن كی پہلی نشست كا اہتمام

IQNA

بحرين میں مسلمان دانشوروں كی انجمن كی پہلی نشست كا اہتمام

12:43 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1841987
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ میں ۲۸ سے ۳۰ اكتوبر كو پرشين گلف كے ممالك كی كونسل سے وابستہ مسلمان دانشوروں اور علماء كی انجمن كی پہلی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی امور اسلامی كی اعلی كونسل كے سربراہ "عبداللہ بن خالد آل خليفہ" كی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس نشست میں پرشين گلف كے ممالك میں "اسلامی علوم كی تعليم اور اس كو درپيش چيلنجز اور مواقع" كے موضوع پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
اس كے علاوہ اس نشست میں "مسلمان علماء كا مقام اور معاشرہ میں ان كا كردار" مسلمانوں كو اسلامی علوم كی ضرورت"، "معاشرہ میں مسلمان علماء اور دانشوروں كی تاثير"، "قرآنی مراكز اور دينی كالجوں میں اسلامی علوم كی تعليم میں انقلاب" اور "جديد ٹيكنالوجی اور اسلامی علوم كی تعليم" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
483575

نظرات بینندگان
captcha