برطانیہ میں "اسلام میں فقہ ازدواج" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

برطانیہ میں "اسلام میں فقہ ازدواج" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

13:11 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842288
بين الاقوامی گروپ: اسلامی انسٹیٹيوٹ "الكوثر" كی كوششوں سے ۲۲ اور ۲۳ نومبر كو برطانیہ كے شہر" كارڈف" كی "والز" يونيورسٹی میں "اسلام فقہ ازدواج" كے موضوع پر ايك تعليمی نشست منعقد كی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے alkauthar كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دو روزہ تعليمی نشست میں مسلمان اور غير مسلمان افراد اسلام كی نگاہ میں ازدواج، اسلامی ازدواج اور طلاق كے قوانين، ايك مسلمان كے ازدواج كے لیے شرائط اور قرآنی تعليمات میں خاندان كے حقوق كے بارے میں آگاہی حاصل كر سكتے ہیں۔
اس كے علاوہ اس تعليمی نشست میں يورپ میں ازدواج كے قوانين كے بارے میں اسلامی تعليمات كا جائزہ اور غير مسلم افراد كے ساتھ مسلمانوں كے ازدواج كے بارے میں اسلامی فقہ كے نظریہ كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔
484134

نظرات بینندگان
captcha