خاندانی اقدار كی حفاظت كے لیے امريكی مسلمانوں كی جدوجہد

IQNA

خاندانی اقدار كی حفاظت كے لیے امريكی مسلمانوں كی جدوجہد

12:41 - November 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1844238
بين الاقوامی گروپ: امريكی مسلمانوں نے خاندان كی بنياد كی حفاظت اور امريكہ كے مسلمان اور غير مسلم معاشروں كے درميان اس كی ترقی كے لیے "خاندان كی نجات اور معاشرے كی نجات"نامی ايك كمیٹی تشكيل دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے islamonline سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شمالی امريكہ كی اسلامی اسمبلی كی جانب سے كچھ عرصہ سے تشكيل پانے والی یہ كمیٹی مفت خاندانی مشورے، خاندان كی نفسيات كی نسبتیں، تعليمی وركشاپز كا انعقاد، مسلمانوں اور غير مسلم خاندانوں كے مسائل كے مختلف پہلوؤں كے بارے میں پروپيگنڈہ پوسٹرز كی اشاعت جيسے مختلف رفاہی كام انجام دے رہی ہے۔ شمالی امريكہ كی اسلامی اسمبلی كے سربراہ "زائد بخاری" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ امريكہ معاشرہ متعدد سماجی مشكلات كا شكار ہے اور اس ملك میں مقيم مسلمان بھی ان مشكلات سے مستثنی نہیں ہیں لہذا مسلمانوں كی مشكلات كو ختم كرنے كے لیے اس معاشرے كی مشكلات كو بھی حل كرنا ہو گا جس میں مسلمان زندگی گزارتے ہیں۔
486413

نظرات بینندگان
captcha