امريكہ كے كينساس سٹی میں چوتھے قرآنی مقابلے كا انعقاد

IQNA

امريكہ كے كينساس سٹی میں چوتھے قرآنی مقابلے كا انعقاد

13:01 - November 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1844799
بين الاقوامی گروپ: امريكی شہر كينساس كے اسلامی مركزمیں ۱۶ اور ۱۷ جنوری كو چوتھا بين الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ICKANSAS" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلہ اسلامی مركز كے عہديداروں، امريكی شہر كينساس كی مسجد اور "اقرا القرآن" انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے اس اسلامی مركز میں منعقد ہو رہا ہے۔
یہ مقابلہ سورہ مريم، سورہ فتح اور سورہ حاقہ كے حفظ میں ہو رہا ہے جس میں ۱۴ سال سے كم عمر اور ۱۵ سال سے زائد عمر كے افراد حصہ لے رہے ہیں۔ اس مقابلے كے اختتام پر كينساس كے اسلامی مركز كی جانب سے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
486916

نظرات بینندگان
captcha