بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ICKANSAS" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلہ اسلامی مركز كے عہديداروں، امريكی شہر كينساس كی مسجد اور "اقرا القرآن" انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے اس اسلامی مركز میں منعقد ہو رہا ہے۔
یہ مقابلہ سورہ مريم، سورہ فتح اور سورہ حاقہ كے حفظ میں ہو رہا ہے جس میں ۱۴ سال سے كم عمر اور ۱۵ سال سے زائد عمر كے افراد حصہ لے رہے ہیں۔ اس مقابلے كے اختتام پر كينساس كے اسلامی مركز كی جانب سے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
486916