مدينہ كے شيعوں كی مسجد میں ايرانی قراء كی محفل كا انعقاد

IQNA

مدينہ كے شيعوں كی مسجد میں ايرانی قراء كی محفل كا انعقاد

14:19 - November 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1845738
قرآنی سرگرمياں گروپ: مدينہ كے شيعوں كی مسجد میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قراء كی قرآنی محفل منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مدينہ گئے ہوئے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۷ نومبر كو نماز ظہروعصر كے وقت منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مدينہ كے شيعوں نے بہت زيادہ تعداد میں شركت كی ہے اور ايران كے بين الاقوامی قاری سعيد طوسی نے اذان اور ايران كے قديم قاری جہانبخش فرجی نے تلاوت قرآن كريم كر كے محفل كو نورانی كيا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام ہر روز ايرانی قراء كی شركت سے مدينہ كی شيعہ مسجد میں منعقد ہوتا ہے۔
488854
نظرات بینندگان
captcha