انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كے ابتدائی مرحلہ كے اورل حصے كے منصف محمد علی دھدشتی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان حالیہ دو سالوں میں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك پر بہت سنجيدگی سے كام ہوا ہے۔ انہوں نے كہا كہ مقابلوں كی كيفيت بہت بہتر ہوئی ہے بالخصوص قرائت كے ميدان میں غير ايرانی طلباء نے بہت زيادہ شركت كی ہے۔ دھدشتی نے مزيد كہا كہ قرائت اور حفظ چونكہ جاذبہ بہت زيادہ ہے اور طلباء اس طرف بہت زيادہ مائل ہیں لہذا ان دونوں شعبوں میں زيادہ سے زيادہ توجہ دينی چاہیے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اس قسم كے اولمپك كے ساتھ ساتھ طلباء كے خصوصی تعليمی كلاسوں كا بھی انعقاد ہونا چاہیے تاكہ وہ پورا سال ايسی كلاسوں میں شركت كر كے قرائت اور حفظ قرآن كريم كو بہتر سے بہتر بنا سكیں۔
485461